اسرائیلی وزیراعظم جنگ بندی

اسرائیلی وزیراعظم جنگ بندی معاہدے کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں ،حماس

ویب ڈیسک: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے 600سے زائد قیدیوں کو رہا نہ کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم جنگ بندی معاہدے کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں ۔
اسرائیلی وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ حماس کی طرف سے بار بار کی جانے والی خلاف ورزیوں جس میں ہمارے قیدیوں کی عزت کو مجروح کرنے والی تقریبات اور پروپیگنڈے کے لیے ان کا مذموم سیاسی استعمال بھی شامل ہیں ان کی وجہ سے قیدیوں کی رہائی کو مخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تل ابیب کے اقدام پر حماس کی جانب سے جاری ردعمل میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم جنگ بندی معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے لیے گھنائونا کھیل کھیل رہے ہیں۔
حماس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ غزہ میں قیدیوں کی رہائی کا منظر دو اسرائیلی یرغمالیوں نے گاڑی سے دیکھا جس کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے، دونوں یرغمالیوں نے اپنی حکومت سے رہائی ممکن بنانے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں:  مصر میں آبدوز ڈوبنے سے 6غیر ملکی سیاح ہلاک