کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں

رمضان کی آمد ، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک: رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی منافع خور سرگرم ہو گئے اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز سے قبل ہی چند روز میں انڈے فی درجن 230سے بڑھ کر 272روپے کے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح چھوٹے گوشت کی قیمت 200 روپے اضافے سے 2500 روپے کلو جبکہ بڑا گوشت 1100 سے بڑھ کر 1400 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی 124 روپے سے بڑھ کر 155 اور 160 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، اسی طرح سیب، کیلا، خربوزہ، کینو اور اسٹرابیری کی قیمت میں 100 سے 300 روپے تک اضافہ ہو چکا ہے۔
دوسری جانب کنزیومر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل نہیں ہو رہا اور منافع خور اپنی مرضی سے قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا معاملہ عمران خان کے سامنے لانے کا فیصلہ