ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 7دہشت گرد ہلاک کردیئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن کے شہری علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔
بیان میں بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے مدی کے علاقے میں دوسری کارروائی کی جہاں اہلکاروں نے تین خوارج کو ہلاک کردیا۔
بیان میں کہا گیا کہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا اورہلاک خوارج مذکورہ علاقے میں ہونے والی متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مزید کسی خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
