ویب ڈیسک: پاکستان کی جانب سے غزہ متاثرین کے لئے بھجوائی گئی 25 ویں امدادی کھیپ مصر پہنچ گئی۔
حکام کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الخدمت فائونڈیشن کے ساتھ مل کر غزہ کی پٹی کے برادر لوگوں کے لیے 25ویں امدادی کھیپ روانہ کی۔
پاکستان کا ایک خصوصی طیارہ 90 ٹن امدادی سامان لے کر مصر کے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا، امدادی سامان میں گھنٹی اور موسم سرما کے خیموں کے ساتھ ساتھ ترپال کی چادریں بھی شامل ہیں۔
قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے عہدیداروں نے امدادی سامان وصول کیا، غزہ کے اندر فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کو آگے بھیجنے کے لیے مصری ہلال احمر سوسائٹی کے حوالے کر دیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے امداد کی مزید کھیپ روانہ ہو رہی ہیں اور جلد ہی غزہ کے اندر فلسطینیوں تک پہنچائی جائیں گی۔
