ایجوکیشن ایمرجنسی انڈومنٹ فنڈز

پشاور: سکولوں سے باہر بچوں کیلئے ایجوکیشن ایمرجنسی انڈومنٹ فنڈز کے قیام کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کی حکومت نے سکولوں سے باہر بچوں کیلئے وزیر اعلی ٰایجوکیشن ایمرجنسی انڈومنٹ فنڈز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔
محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے مطابق انڈومنٹ فنڈز کے قیام کا مقصد سکول سے باہر بچوں کو مالی سپورٹ فراہم کرنا ہے ایمرجنسی انڈومنٹ فنڈز کے ذریعے مختلف طریقوں سے طلبہ کو سکولوں میں واپس لایا جائے گا۔
صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ ایجوکیشن ایمرجنسی انڈونمنٹ فنڈز کے قیام کے لیے باقاعدہ قانون سازی پر کام جاری ہے جس کے لئے خیبرپختونخوا اسمبلی سے ایکٹ پاس کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ایکٹ کے تحت وزیر اعلیٰ ایجوکیشن ایمرجنسی انڈومنٹ فنڈز کے لیے باقاعدہ ایک بورڈ تشکیل دیا جائے گا بورڈ 4 ممبران پر مشتمل ہوگا جس میں وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم سمیت دیگر دو ممبران شامل ہونگے۔
وزیر اعلیٰ ایجوکیشن ایمرجنسی انڈونمنٹ فنڈز میں 3 ارب روپے رکھے جائیں گے جوکہ سکولوں سے باہر طلبہ اور تعلیم کارڈ کے لیے استعمال ہوں گے ۔
صوبائی وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں تعلیم کے شعبے میں بہت بڑا کام ہونے جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان ونی کیس، متوفی کے جسمانی نمونے لیبارٹری بھجوادیے گئے