ویب ڈیسک: امریکا نے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تصدیق کرتیچ ہوئے کہا ہے کہ کچھ علاقے انتہا پسند سرگرمیوں کیلئے مواقع فراہم کرتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے اس حوالے سے با ت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں کچھ علاقے انتہا پسند سرگرمیوں کیلئے مواقع فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں طالبان نے ملک میں ایک ایسا ماحول قائم کر رکھا ہے جو دہشت گرد گروپوں کو ٹھکانے اور تربیتی کیمپ بنانے میں معاونت فراہم کرتا ہے۔
مارکو روبیو کا مزید کہنا تھا کہ اب افغانستان میں امریکی فوج موجود نہیں جو دہشتگردوں کو نشانہ بنائے۔
