عمران خان اور بشریٰ بی بی

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے حقوقِ سلب کئے جارہے ہیں،عمر ایوب

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنماء اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو بتایا کہ عمران خان اور بشری ٰبی بی کے حقوقِ سلب کئے جارہے ہیں ۔
جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان واحد سابق وزیراعظم ہیں جن کا جیل ٹرائل ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے مجھے بطور اپوزیشن لیڈر بلایا تھا، عمران خان نے ہمیں کہا کہ ہم چیف جسٹس سے ملاقات کر لیں؟ہم نے اپنا ایجنڈا چیف جسٹس کے سامنے بھیجا تھا، اس میں ہیومن رائٹس اور جوڈیشل ریفارمز کی بات کی گئی تھی ، ہم نے چیف جسٹس سے کہا بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی اس وقت جیل میں ہیں۔
ہم نے چیف جسٹس کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے حقوقِ کو جان بوجھ کر سلب کیا گیا ہے ۔ چیف جسٹس کو بتایا کہ ہماری ملاقاتیں نہیں کرائی جاتیں نہ ہی بانی پی ٹی آئی سے ان کے بیٹوں کی ملاقات کرائی جاتی ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی واحد سابق وزیراعظم ہیں جن کا ٹرائل جیل میں ہو رہا ہے باقی سابق وزرائے اعظم کا اوپن کورٹس میں ٹرائل ہوتا رہا ہے۔
عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کے ساتھ پولیس گردی ہو رہی ہے پنجاب میں ،اسلام آباد میں، سندھ میں اور بلوچستان میں پی ٹی ئی کے رہنماؤں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  صدر ٹرمپ نے شہریت سے متعلق ایگزیکٹیوآرڈر پر دستخط کر دیئے