رستم پریس کلب کے انتخابات

رستم پریس کلب کے انتخابات ،عتیق الرحمان صدر ،عزیز نعمانی جنرل سیکرٹری منتخب

ویب ڈیسک: رستم پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل ، عتیق الرحمان صد جبکہ عزیز نعمانی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق رستم پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے جس کے نتیجے میں عتیق الرحمان کو صدر جبکہ عزیز نعمانی کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ۔
چیف الیکشن کمشنر سجاد سید باچہ نے انتخابات کا اعلامیہ جاری کردیاجس کے مطابق شہزاد راجہ نائب صدر ، عبدالاحد جائنٹ سیکرٹری جبکہ فلک زیب فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔
نو منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری نے صحافیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کرفیو ختم ،راستے کھل گئے