بنگلا دیش کی بیٹنگ جاری

چیمپیئنز ٹرافی:بنگلا دیش کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

ویب ڈیسک: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے میں بنگلا دیش کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے ۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد بنگلا دیش کی بیٹنگ جاری ہے ۔
نیوزی لینڈ نے پلینگ الیون میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے ڈیرل مچل اور نیتھن اسمتھ کی جگہ کائل جیمیسن اور رچن رویندرا کو شامل کیا ہے۔
بنگلا دیش کی جانب سے بھی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، محمود اللہ اور ناہید رانا کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا جبکہ تنظیم حسن اور سومیا سرکار کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں وارم اپ پریکٹس بھی کی۔
بنگلا دیش کو اپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ نیوزی لینڈ نے ابتدائی میچ میں میزبان پاکستان کو شکست دی تھی۔
نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے جبکہ بھارت دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  رمضان المبارک: مسجدالحرام میں زائرین کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم