امریکی سرکاری ملازمین کو ہر ہفتے

امریکی سرکاری ملازمین کو ہر ہفتے کارکردگی رپورٹ دینا ہوگی، ایلون مسک

ویب ڈیسک: امریکہ کے معروف ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک جو کہ اب ٹرمپ کابینہ کا حصہ ہیں نے اپنی پالیسی کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی سرکاری ملازمین کو ہر ہفتے کارکردگی رپورٹ دینا ہوں گی، اور اگر کوئی سرکاری ملازم ایسا نہ کر سکا تو اسے مستعفی سمجھا جائے گا۔ ان کی اس نئی پالیسی سے امریکی سرکاری ملازمین میں کھلبلی مچ گئی۔
مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی کے تحت کام کرنے والے وفاقی ملازمین کو ایک ای میل موصول ہوگی جس کے جواب میں انہیں یہ وضاحت دینا ہوگی کہ پورے ہفتے میں کتنا کام کیا گیا ہے، بہ الفاظ دیگر امریکی سرکاری ملازمین کو ہر ہفتے کارکردگی رپورٹ دینا ہوگی۔
انہوں نے اپنی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی سرکاری ملازم ہفتہ بھر کی رپورٹ پیش کرنے میں ناکام رہا تو اسے ملازمت سے مستعفی تصور کیا جائے گا، ان کے اس بیان کے بعد امریکی ملازمین پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کرفیو نافذ ، نوٹیفکیشنز جاری