34طبی امدادی قافلے سعودی عرب

34طبی امدادی قافلے سعودی عرب کی جانب سے غزہ روانہ

ویب ڈیسک: غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے بعد امدادی سامان کی رسائی جاری ہے، اس سلسلے میں مزید 34طبی امدادی قافلے سعودی عرب کی جانب سے غزہ روانہ کئے گئے ہیں، یہ قافلے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے تحت جنوبی غزہ میں ہسپتالوں اور صحت مراکز کو امداد فراہم کرنے کی مہم کا حصہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر امداد کی تقسیم کی تیاری کر رہا ہے، اس سنٹر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے۔
صیہونی بربریت کے بعد غزہ کے ہسپتالوں میں طبی آلات، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی شدید کمی ہے، ان حالات میں غزہ کے زخمیوں اور بیماروں کو علاج معالجہ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ان حالات میں انسانی ہمدردی کے تحت فلسطینی عوام کا ساتھ دیا اور مزید 34طبی امدادی قافلے سعودی عرب کی جانب سے غزہ روانہ کر دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ