ویب ڈیسک: 2ارب ڈالرسرمایہ کاری کے معاملات طے پا جانے کے بعد پاکستان اور آزربائیجان معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینےپر متفق ہو گئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق صدر آذربائیجان الہام علیوف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے طے پا جانے کے بعد پاکستان اور آذربائیجان معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر متفق ہو گئے ہیں، ہم مختلف شعبوں میں تعاون پر آذر بائیجان کے شکر گزار ہیں،نارتھ و ساؤتھ راہداری کاروباری سرگرمیوں اور روابط میں معاون ثابت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے باکو میں نگورنو کاراباخ کی جنگ کے ہیروز اور شہدا کی یادگار فتح کا دورہ کیا، اور یادگار پر پھول رکھے۔بعد ازیں صدر آذربائیجان الہام علیوف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوارب ڈالرسرمایہ کاری کے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا، پاکستان میں سرمایہ کاری کےبڑے مواقع موجود ہیں، مختلف شعبوں میں تعاون پر آذربائیجان کی قیادت کے مشکورہیں۔ دونوں ملکوں کےدرمیان معاشی سرگرمیوں سےمعیشت میں استحکام آئےگا، پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کوسہولیات فراہم کر رہے ہیں، جس سے سب کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے پریس کانفرنس میںمزید کہا کہ راہداری مستقبل میں گیم چینجرثابت ہوگی، اس کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کو تجارتی سہولیات سے کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا، اس دوران انہوں نے پاکستان آذربائیجان دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔ دوسری جانب صدر آذربائیجان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی تاجربرادری کو پرکشش مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے. یاد رہے پاکستان اور آزربائیجان معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینےپر متفق ہو گئے.
