20 سال سے بطور اداکار کبھی معاوضہ نہیں لیا، عامرخان کاانکشاف

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 20 برس سے فلموں کا معاوضہ نہیں لیا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں عامر خان نے بتایا کہ وہ ماضی کے ایک سود مند طریقے سے فلموں سے پیسے کماتے ہیں جس کیلئے وہ کوئی معاوضہ مختص نہیں کرتے اور فلم اگر چلتی ہے کامیاب ثابت ہوتی ہے اتنا ہی وہ پیسے کما پاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’اگر فلم ہٹ ہوتی ہے اور ناظرین کو پسند آتی ہے تو ہی فلم سے پیسے کماتا ہوں اور اگر فلم ناکام رہی تو میں بھی نقصان اُٹھاتا ہوں‘۔
یعنی ان کا معاوضہ فلم کی کامیابی پر انحصار کرتا ہے اور وہ فلم کی کُل کمائی کا کچھ فیصد حصہ وصول کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ شاہ رُخ خان نے بھی اپنی سپر ہٹ فلم پٹھان اور دیگر سے اس ہی طرح کروڑوں روپے کمائے تھے ان کی فلم کی کل کمائی کا پچاس سے زائد فیصد حصہ انہوں نے حاصل کیا تھا۔ اس طرح وہ ایک معمولی مختص رقم کے بجائے زیادہ منافع اپنے نام کر سکے۔
حال ہی میں اداکار نے فلموں کی ناکامی پر ڈپریشن میں جانے کا انکشاف بھی کیا تھا جبکہ ساتھی اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا تھا کہ جب فلم لال سنگھ چڈھا باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی تو عامر خان ’بکھر‘ گئے تھے۔
خیال رہے کہ عامر خان جلد اپنی اگلی فلم ’ستارے زمین پر‘ میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم ان کی 2007 کی کامیاب فلم تارے زمین پر کا سیکوئل ہے۔