ویب ڈیسک: اپوزیشن رہنماؤں کی سندھ میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آتی جا رہی ہے، اس دوران اپوزیشن رہنماوں کی جانب سے اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں میں انہیں تحریک میں شمولیت کی دعوت دی جا رہی ہے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں وفد نے سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی سے ملاقات کی، جبکہ دوسری جانب سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں اپوزیشن وفد نے سربراہ عوامی تحریک ایاز لطیف پلیجو سے ملاقات کی، اس دوران دونوں رہنماوں کو تحریک تحفظ آئین پاکستان میں باضابطہ شامل ہونے کی دعوت دی گئی۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف عید کے بعد حکومت مخالف تحریک چلانے کا عندیہ دے چکی ہے، اسی لئے اپوزیشن رہنماؤں کی سندھ میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آتی جا رہی ہے، اور اس سلسلے میں مختلف جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
