ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، علاقے میںسینیٹائزیشن آپریشن جاری ۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا. اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے باغ کے علاقے میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا.
آئی ایس پی آر کے مطابق اس آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شرپسند علاقوں میں ممکنہ طور پر موجود ہو سکتے ہیں، اس لئے مزید دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
