ویب ڈیسک: روس یوکرین امن کے حوالے سے امریکہ اور فرانس کی مشترکہ کوششیں جاری، ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے، عنقریب یوکرین اور روسی ہم منصب سے بات چیت ممکن ہے.
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روس یوکرین جنگ جلدی کے سلسلے میں مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں، یوکرین میں امن کیلئے یورپی افواج بھیجنے میں کوئی مسئلہ دکھائی نہیں دیتا کیونکہ روسی صدر نے بھی یوکرین میں امن دستوں کا تصور تسلیم کر لیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ یوکرینی صدر سے جلد ملاقات ہو گی، جبکہ روسی صدر ولادیمیر پپیوٹن سے ملاقات کیلئے مناسب وقت پر ماسکو جانے کیلئے تیار ہوں، روس یوکرین جنگ بندی اوعر ان کے مابین طویل المدتی سلامتی یقینی بنانے کے لیے یورپ کو بھی آگے بڑھتے ہوئے مرکزی کردار ادا کرنا چاہئے۔
فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ یوکرین کو سلامتی کی ضمانت دینے کے لئے تیار ہیں، یوکرین کے امن مشن میں یورپی فوجیوں کو شامل کر سکتے ہیں، اور ہمارے اس اقدام کا واحد مقصد صرف اور صرف یوکرین میں دیرپا امن قائم کرنا ہے۔ یورپ نے یوکرین کو 138 ارب یورو کی امداد دی، اور یہ یوکرین امریکا معدنی ڈیل مربوط سکیورٹی کی ضمانت دیں گے۔
یاد رہے کہ روس اور یوکرین کے مابین جنگ بندی اور یوکرین میں دیرپا امن کے قیام کیلئے امریکہ اور فرانس کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں، اسی سلسلے میںدونوں ممالک کے صدور نے گزشتہ روز ملاقات بھی کی ہے.
