1بلین ڈالر موسمیاتی قرض

1بلین ڈالر موسمیاتی قرض، پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات شروع

ویب ڈیسک: 1بلین ڈالر موسمیاتی قرض کے حوالے سے پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات شروع، نئی شرائط عائد کرنے کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نئی توانائی کی گاڑیوں کے فروغ اور فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے کاربن لیوی متعارف کرانے کا خواہاں، تاہم قرض دہندگان چاہتے ہیں کہ پاکستان روایتی فوسل فیول پر مبنی گاڑیوں پر عائد کرے۔
تفصیلات کے مطابق 1بلین ڈالر موسمیاتی قرض کے حوالے سے پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات شروع ہو گئے ہیں، منعقدہ اجلاس میں حکومتی عہدیداروں کی جانب سے کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز مسترد کر تے ہوئے اس کی حمایت نہیں کی گئی، آئی ایم ایف 1بلین ڈالر موسمیاتی قرض کی نئی سہولت کے تحت اپنی شرائط عائد کرنا چاہتا ہے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ چاہتا ہے کہ نئی توانائی کی گاڑیوں کے فروغ اور فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے کاربن لیوی متعارف کرائی جائے۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف ٹیم ایک نئے سیٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے اسلام آباد میں موجود ہے،ایک اندازے کے مطابق پاکستان ایک بلین ڈالر موسمیاتی قرضے سے فائدہ اٹھائے گا۔ یہ پاکستان کا 26 واں آئی ایم ایف پروگرام ہوگا لیکن اس کا مقصد روایتی بیل آؤٹ پیکجز سے مختلف ہوگا۔ یہ مذاکرات ورلڈ بینک کی کنٹری کلائمیٹ اینڈ ڈویلپمنٹ رپورٹ کی روشنی میں ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق موافق حالات میں ایک کاربن لیوی کا نفاذ ہو سکتا ہے، اس حوالے سے قرض دہندگان چاہتے ہیں کہ پاکستان روایتی فوسل فیول پر مبنی گاڑیوں پر عائد کرے۔ حکومت کی جانب سے لگائے گئے تخمینے کے مطابق کاربن ڈائی آکسائیڈ کے کل اخراج کا 10فیصد ٹرانسپورٹ سیکٹر سے نکلتا ہے، جبکہ گاڑیوں کے صاف ستھرا ذرائع میں منتقل کرنے کیلئے بھاری فنڈنگ اور بھرپور کوششوں کی ضرورت ہوگی۔
دوسری جانب وزارت صنعت کے ابتدائی تخمینوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر پاکستان کو کمبشن انجن کاروں اور موٹر سائیکلوں کو صاف ایندھن پر مبنی انجنوں سے تبدیل کرنا ہے تو اسے 2030 تک کم از کم 155 ارب روپے کی اضافی فنڈنگ درکار ہوگی۔ وزارت توانائی نے آئی ایم ایف کو نئے انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا ۔
یاد رہے کلائمیٹ فنانسنگ کے نئے قرضے پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد گزشتہ روز پاکستان پہنچا، اور آئی ایم ایف وفد 28 فروری تک پاکستان میں قیام کرے گا۔

مزید پڑھیں:  عید الفطر: کوئٹہ سے دیگر صوبوں کیلئے ٹرین سروس معطل، مسافر پریشان