ویب ڈیسک: سرحدی کشیدی برقرار، طورخم بارڈر چوتھے روز بھی بند، تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمدورفت کا سلسلہ دوبارہ شروع نہ ہو سکا، مسافر بھی پھنس گئے ، تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان.
تفصیلات کے مطابق سرحدی کشیدگی برقرار رہنے کی وجہ سے طورخم سرحد آج چوتھے روز بھی بند رہی، جس کی وجہ سے آج بھی تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمدورفت معطل رہی، اس صورتحال میںدونوں جانب مسافر پھنس گئے ہیں اور طورخم بارڈر چوتھے روز بھی بند ہونے سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے حکام کے درمیان مذاکراتی سیشن کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا، جبکہ آج دوبارہ مذاکرات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، یاد رہے کہ دونوں ممالک کے مابین سرحدی کشیدگی کا آغاز جمعہ سے اس وقت ہوا جب افغان فورسز نے متنازع حدود میں چیک پوسٹ کی تعمیر شروع کی.
سرحد کی بندش کے باعث سینکڑوں مسافر مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ کاروباری حلقوں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر آج پاک افغان حکام کے درمیان مزید مذاکرات متوقع ہیں.
