ویب ڈیسک: دیر شہر سمیت میدانی علاقوں میں بارش و برفباری سے موسم سرد ہو گیا، دیربالا کے پہاڑوں اور سیاحتی مقامات پر برف باری سے جاتی سردیاں دوبارہ لوٹ آئی ہیں۔
لواری ڈوگدرہ،عشیرئی، براول کے پہاڑوں پر ہلکی برف باری بھِی شروع ہو گئی ہے، شہریوں نے دوبارہ سے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا۔
ادھر لوئر دیر کے میدانی علاقوں میں بھی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔
میدانی علاقوں میں بارش و برفباری سے موسم سرد ہو گیا، شاہی بن شاہی، وادی لڑم اور برچھڑی کے پہاڑی سلسلے پر برف باری جاری ہے۔ اس صورتحال میں مقامی انتظامیہ ہیوی مشینری کی مدد سے برف ہٹانے میں مصروف ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کے بہترین اثرات گندم کی حالیہ فصل پر مرتب ہوں گے جبکہ زیر زمین پانی کی سطح بھی اس سے بہتر ہوگی، تاہم اس کے ساتھ ہی بجلی کے 9 فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یاد رہے دیر شہر سمیت میدانی علاقوں میں بارش و برفباری سے موسم سرد ہو گیا، دیربالا کے پہاڑوں اور سیاحتی مقامات پر برف باری سے جاتی سردیاں دوبارہ لوٹ آئی ہیں۔
