پاراچنار سمیت ضلع بھر میں طویل

پاراچنار سمیت ضلع بھر میں طویل خشک سالی کے بعد بارش کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک: ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار سمیت ضلع بھر میں طویل خشک سالی کے بعد بارش کا سلسلہ جاری ہے، کوہ سفید پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، بارش اور سرد ہواوں کے اس سلسلے کی وجہ سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ پاراچنار میں اس سال بھی برفباری اور بارشیں نہ ہونے کے برابر ہیں ، جس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ اگلے 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
بارش کے باعث شہریوں اور کسانوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں، کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ گندم کی فصل کو بارش کی اشد ضرورت تھی، اس سے بہت فائدہ ہوگا۔ یاد رہے ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار سمیت ضلع بھر میں طویل خشک سالی کے بعد بارش کا سلسلہ جاری ہے.

مزید پڑھیں:  پشاورہائیکورٹ: شاندانہ گلزار کو 15اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری