سعودی عرب میں شدید سردی

سعودی عرب میں شدید سردی، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کا امکان

ویب ڈیسک: رواں سال سعودی عرب میں شدید سردی کا سیزن جاری ہے، اس دوران محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کا امکان ہے۔
سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران سعودی عرب کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں سردی اپنے پورے عروج پر ہو گی، جس کے اثرات وسطی علاقوں میں بھی محسوس کیے جائیں گے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح کے اوقات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے جا سکتا ہے جبکہ وسطی علاقوں میں 4 ڈگر ی سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری طرف مکہ، مدینہ، تبُوک اور مشرقی صوبے سمیت ریاض اور نجران میں تیز ہواؤں اور گرد و غبار کے طوفان کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔
یاد رہے رواں سال سعودی عرب میں شدید سردی کا سیزن جاری ہے، اس دوران محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں، شوگر ملز ایسوسی ایشن