وزیرستان میں تیل اور گیس

وزیرستان میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت، مزید تلاش کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک: وزیرستان میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کرنے کے باوجود ماہرین کی جانب سے مزید تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقامی سطح پر قدرتی وسائل کی دریافت کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، خیبر پختونخوا کے ضلع وزیرستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔ سپنوام ون کنویں سے یومیہ 12اعشاریہ 96 ملین کیوبک فٹ گیس دریافت کرنے سمیت 20 بیرل خام تیل بھی دریافت کر لیا گیا۔
سپنوام ون کنویں پر کھودائی کا آغاز 28 مئی 2024 کو شروع کیا گیا، تاہم 9 ماہ کی محنت کے بعد تیل اور گیس کی نئی دریافت کر لی گئی، ذرائع کے مطابق نئی دریافت ملک کے ہائیڈرو کاربن وسائل کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی، تاہم کمپنی نئے ہائیڈرو کاربن وسائل کی مزید تلاش اور دریافت کے لیے پر عزم ہے۔

مزید پڑھیں:  بغضِ عمران میں جعلی حکومت نے بیوروکریسی کو بھی تباہی کے دہانے کھڑا کردیا