ویب ڈیسک: طویل خشک سالی کے بعد نوشہرہ میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے سردی بڑھ گئی۔
نوشہرہ سمیت ضلع بھر بارش جاری ہے، بارش اور سرد ہواوں سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے، بارش کے باعث شہریوں اور کسانوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
کاشکاروں کے مطابق طویل خشک سالی سے پریشانی بڑھ گئی تھی تاہم اب ضلع نوشہرہ میں بھی بارش برسنے سے گندم سمیت دیگر فصلوں کو بھی فائدہ ہوگا۔
