ویب ڈیسک: کرک میں بارش کے باعث چھت گرنے سے 2بچے جاں بحق جبکہ ماں اور بیٹا زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کرک ٹیری سٹی کے نیو کالونی میں پیش آیا جہاں بارش کے بعد افغان مہاجر اختر زمان کے گھر میں کمرے کی چھت اچانک گر گئی ۔
چھت گرنے کے باعث 2بچے موقع پر جاں بحق جبکہ ماں اور بیٹا زخمی ہو گئے ۔
جاں بحق ہونے والے بچوں میں محمد اللہ عمر 7سال اور اقراء عمر ساڑھے چار سال شامل ہیں ۔
زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ٹیری ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔
