آئین و قانون کی بحالی کیلئے

جمہوریت، آئین و قانون کی بحالی کیلئے ہرفورم پر جنگ ہوگی، عمر ایوب

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت، آئین و قانون کی بحالی کیلئے ہرفورم پر جنگ ہوگی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی 2 روزہ آئین تحفظ کانفرنس شاہد خاقان عباسی کی میزبانی میں آج ہو گی، اس حوالے سے ہم نے کانفرنس کے لئے 3 مقامات رکھے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت، آئین و قانون کی بحالی کیلئے سڑکوں، پارلیمنٹ اور عدالتوں میں جنگ ہو گی، انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے پانچ سے آٹھ اضلاع میں حکومتی رٹ مکمل ختم ہو چکی ہے، بلوچ وزیر سے روڈ پر اسلحہ چھینا گیا، وزیر اعلیٰ اپنے وزیر کا چھینا گیا اسلحہ واپس لے کر دکھائیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ بلوچستان کے حالات انتہائی تشویشناک ہو چکے ہیں، کوہلو، پنجگور، گوادر، کیچ اور دیگر 4 اضلاع کے حالات انتہائِی ابتر ہیں، ملک میں اس وقت حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، سب کٹھ پتلیاں ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی ہائی کورٹس کے الیکشن میں پی ٹی آئی جیت گئی ہے، عنقریب عمران خان وزیراعظم ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  مارچ کے بجلی بلوں سے نیٹ میٹرنگ یونٹس غائب،صارفین میں تشویش