قومی ایئر لائن کی 6پروازیں منسوخ

موسم خراب، بالائی علاقوں کیلئے قومی ایئر لائن کی 6پروازیں منسوخ

ویب ڈیسک: موسمی خرابی کی وجہ سے ملک کے بالائی علاقوں کے لیے قومی ایئر لائن کی 6پروازیں منسوخ، جبکہ بعض فلائیٹس میں تاخیر ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق موسی خرابی کی وجہ سے ملک کے بالائی علاقوں کے لیے قومی ایئر لائن کی 6پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
شیڈول کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور لاہور کی 13 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے جبکہ اسلام آباد اور گلگت کی 4 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ان منسوخ ہونے والی پروازوں میں اسلام آباد سے سکردو کی قومی ایئر لائن کی 2 پروازیں بھی شامل ہیں۔
اسلام آباد اور کراچی کی پرواز کی روانگی میں 8 گھنٹے جبکہ اسلام آباد اور دبئی کی نجی ایئر لائن کی پرواز کی روانگی میں 11 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ موسمی خرابی کے باعث لاہور اور کراچی کی پرواز کی روانگی میں تاخیر کا شکار رہی۔
شیڈول کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کی 5، لاہور کی 4 اور اسلام آباد کی 3 پروازوں میں مسافروں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:  وفاق کی متبادل انرجی کی نئی پالیسی پیپلزپارٹی نے مسترد کر دی