ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ایم ٹی آئیز کی تمام بھرتیاں ایٹا کے ذریعے کرنے کے ہدایات جاری کر دی گئی۔
مشیر صحت احتشام علی نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے ایم ٹی آئیز کی تمام بھرتیاں ایٹا کے ذریعے کرائی جائیں۔ اس کے علاوہ کوئی نجی یا دیگر ٹیسٹنگ ایجنسیز قابل قبول نہیں۔
مشیر صحت نے کہا کہ یہ ادھر اُدھر ٹیسٹنگ ایجنسیز کا بازار محکمہ صحت میں آج سے بند ہو جانا چاہئے، ایٹا کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ کروا رہی ہے، جس سے شفافیت کو فروغ مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر ایجنسیاں بھرتی کا ٹینڈر لیکر آپ کو مرضی کے افراد بھرتی کر کے دیتی ہیں، محکمہ صحت کے تمام ذیلی اداروں میں آج سے بھرتیاں ایٹا کے زریعے ہونگی۔
