بارشوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی

خیبر، بارشوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری، چھت گرنے سے خاتون جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تینوں تحصیلوں میں بارشوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، جس سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ تیراہ راجگال و میدان میں برف باری بھی جاری ہے۔ حالیہ بارشوں سے ضلع خِبر کے علاقے ملاگوری لوڑہ مینہ میں کمرے کی چھت گر گئی۔ اس حوالے سے ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاگوری کے علاقہ لورہ مینہ میں بصیر اللّہ کے کمرے کی چھت بارش کی وجہ گر گئی، جس سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیم نے خاتون کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا مگر ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہ انتقال کر گئیں، مرحومہ حافظہ و معلمہ تھیں اور اپنے گھر میں مدرسہ بھی چلارہی تھیں۔ یاد رہے ضلع خیبر کی تینوں تحصیلوں میں بارشوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، جس سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ تیراہ راجگال و میدان میں برف باری بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  دریائے سندھ پر کینال کسی صورت منظور نہیں، یہ ظلم ہے، نثارکھوڑو