غازی اور خانپور تحصیلوں میں موسلادھار

ہری پور، غازی اور خانپور تحصیلوں میں موسلادھار بارش، لوگ گھروں میں محصور

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور کی غازی اور خانپور تحصیلوں میں موسلادھار بارش کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، جبکہ اس سے سردی کا موسم بھی لوٹ آیا ہے۔
بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، اور لوگوں نے دوبارہ سے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا ہے، بارش کے باعث مختلف فیڈر بھی ٹرپ کر گئے جس سے بجلی کا بریک ڈاون ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ اگلے تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے عرب امارات کے وفدکی ملاقات،والدہ کےانتقال پرتعزیت کی