کسی کو نشانہ بنانے کے حامی

ہم سیاسی طور پر کسی کو نشانہ بنانے کے حامی نہیں، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم سیاسی طور پر کسی کو نشانہ بنانے کے حامی نہیں، جبکہ ریاستی اداروں کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
آکسفورڈ یونین سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، ملک میں جمہوریت مضبوط نہیں، دیگر ممالک میں بھی جمہوریت سے متعلق چیلنجز درپیش ہیں، جبکہ پیپلزپارٹی ہمیشہ سے جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، دوسعری طرف ہم نے اپنے دور میں اپوزیشن کو مصروف رکھا، ماضی میں احتساب کے نام پر پیپلز پارٹی کو نشانہ بنایاجاتارہا۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ آصف زرداری جب پہلی بار منتخب ہوئے تو کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا، جبکہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں میری پھپھو گرفتار کی گئیں، اس دور میں شہبازشریف اور دیگر سیاسی لوگ بھی گرفتار ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی طور پر کسی کو بھی نشانہ بنانے کے حامی نہیں، ہمیشہ سے مظاکرات کیلئے حامی بھری، بانی پی ٹی آئی کے دور میں سیاسی قیدیوں کیلئے جیل مینو تک تبدیل کیا گیا، اب جیل مینو کی تبدیلی اور سہولیات فراہمی کی استدعا ہو رہی ہے۔
سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے بطورسیاسی قیدی طویل عرصہ جیل میں گزارا، پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی تو ہم نے کہا جمہوریت بہترین انتقام ہے، ہم نے ہمیشہ نیب کے نظام احتساب کی مخالفت کی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر ڈرون حملہ، 13 افراد شہید