ویب ڈیسک: نیا پارلیمانی سال شروع ہو گیا ہے، اس دوران صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے تنخواہ دار و محدود آمدنی والوں کو خوشخبری ملنے کا امکان ہے۔ صدر زرداری 10 مارچ کو نئے پارلیمانی سال کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
تفصیلا ت کے مطابق صدر نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، اس دوران تنخواہ دار و محدود آمدنی والوں کو خوشخبری ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں صدارتی تقریر کی تیاری حکومت نے شروع کردی ہے۔
نئے پارلیمانی سال کے آغاز میں حکومت تنخواہ دار اورمحدود آمدنی کے طبقات کے لئے فراخدلانہ مراعات کا اعلان کرے گی جن کی یقین دہانی حکومت کے دوسرے سالانہ بجٹ میں کرادی جائے گی۔ ان حکومتی اقدامات کا اعلان صدر زرداری کے اس خطاب کا حصہ ہوگا جوآئینی تقاضے کی تکمیل کے لیے وہ نئے پارلیمانی سال کی شروعات کے لیے 10مارچ کو دونوں پارلیمانی ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے کریں گے۔
