ویب ڈیسک: پاکستان استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، کرنسی مستحکم، مہنگائی کم اور فارن ایکسچینج ٹھیک ہو رہے ہیں، معیشت کی بہتری کے حوالے سے کام ہو رہا ہے، بجٹ سے پہلے صوبوں کے دورے کر رہے ہیں، یہی باتیں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتائیں.
انہوں نے کہا کہ پاکستان استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، تمام معاملات ٹھیک ہو رہے ہیں، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا وفد تکنیکی مشن پر پاکستان میںموجود ہے، جو کہ کلائمیٹ سے متعلق فنڈز کے معاملات دیکھ رہا ہے، اس کے بعد اگلے مہینے 6 مہینوں کے ریویو کیلئے آئی ایم ایف کا ایک اور وفد پاکستان پہنچ رہا ہے۔
سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری دوسری بار کی جا رہی ہے جبکہ کرپٹو کرنسی کیلئے کونسل بنانے پر مشاورت جاری ہے، آج ملک میںکرنسی مستحکم، مہنگائی کم اور فارن ایکسچینج ٹھیک ہو رہے ہیں، معیشت کو مزید کیسے آگے لایا جائے اس پر مشاورت جاری ہے، آنے والے بجٹ سے پہلے مشاورت کیلئے خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں کے دورے شیڈول ہیں، خیبرپختونخوا کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز بھی زیرغور ہیں.
انہوں نے مزید خوشخبریاں سناتے ہوئے کہا کہ قومی ایئرلائنز دوبارہ ری لانچ ہو رہی ہے، یورپ کے روٹس کھل گئے ہیں، یو کے روٹس کو بھی جلد کھولا جائے گا، پی آئی اے کی دوسری بار ری لانچنگ سے بہترنتائج سامنے آئیں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ مربوط طریقے سے کرپٹو کرنسی کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر امور پر مشاورت جاری ہے، 20 سے 22 ملین لوگ کرپٹو کرنسی سے وابستہ ہیں، کرپٹو کرنسی میں 20 سے 25 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، اگراتنی بڑی رقم کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے تو اس کو ریگولیٹ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
