بابر اوررضوان کو پاکستان کی ناکامی

پونٹنگ نے بابر اوررضوان کو پاکستان کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دیدیا

ویب ڈیسک: آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں دفاعی چمپئن پاکستان کے ابتدائی راونڈ میں ہی باہر ہونے پر سابق آسٹریلوی کپتان اور مایہ ناز کرکٹر رکی پونٹنگ نے وجہ بتا دی، انہوں نے بابر اوررضوان کو پاکستان کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دیدیا۔
میگا ایونٹ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلی اور بھارت کے ہاتںھوں دوسری شکست پر پونٹنگ نے سوال کیا کہ کیا پاکستان میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی صلاحیتوں کو درست طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے، یقینی طور پر ان کی صلاحیتوں سے استفادہ نہیں کیا جا رہا۔
پونٹنگ نے بابر اوررضوان کو پاکستان کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ان ابتدائی دونوں میچز میں پاکستان کے انہی دو کھلاڑیوں کے نہ کھیلنے کی وجہ سے شکست ہوئی، اور ٹورنامنٹ میں بطور میزبان اور دفاعی چیمپئن داخل ہونے کے باوجود پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
یاد رہے پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف جب کہ دوسرا میچ دبئی میں روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلا۔ اُنہوں نے کہا کہ ٹیم کی حکمتِ عملی درست نہیں تھی، مینجمنٹ اپنے سب سے بڑے اثاثوں سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی، بابر اعظم اور محمد رضوان بہترین کارکردگی نہیں دکھا سکے، ان دونوں کو آگے بڑھ کر زیادہ رنز بنانے چاہیے تھے۔

مزید پڑھیں:  اورکزئی، ہسپتالوں میں سروسز ایک ماہ سے بند، شہری پریشان