قتل کیس میں مطلوب ملزم سعودی

لوئردیر پولیس کو قتل کیس میں مطلوب ملزم سعودی عرب سے گرفتار

ویب ڈیسک: لوئردیر پولیس کو قتل کیس میں مطلوب ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا گیا۔ اس حوالے سے خیبر پختونخوا پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم بسم اللہ خان کی گرفتاری انٹر پول کے ذریعے عمل میں لائی گئی۔
لوئردیر پولیس نے قتل کیس میں مطلوب ملزم کی گرفتاری پاکستان اور سعودی عرب کے مابین قریبی رابطے کے ذریعے ممکن ہوئی۔ ملزم بسم اللہ خان پچھلے سات سالوں سے سعودی عرب میں روپوش تھا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے ملزم کو لوئردیر پولیس کے حوالہ کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی