ویب ڈیسک: وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دونوں حکمران پارٹیوں کا ایک ساتھ چلنا وقت کی اہم ضرورت ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کے بغیر حکومت نہیں چلاسکتے، اور یہ بات دونوں جانتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا اور حکومت کی ایک سالہ کارکردگی ہرلحاظ سے بہتر ہے۔ کابینہ میں نئے وزرا کی شمولیت سے حکومت کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں آئے گا، حکومت نے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔
پیپلز پارٹی کے تحفظات کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اس حکومتی اتحاد کو قائم رکھنا دونوں سیاسی جماعتوں کی مجبوری ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کے بغیر حکومت نہیں چلاسکتے، یہ بات دونوں جماعتیں جانتی ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمارے اپنے ارکان کو بھی گلے شکوے رہتے ہیں، تحفظات ہیں، ان تحفظات کا سلسلہ آئندہ بھی چلتا رہے گا، لیکن وزیراعظم نے اس حوالے سے ایک کمیٹی قائم کر رکھی ہے جس میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے افراد شامل ہیں، اس کمیٹی میں تحفظات پر بات چیت ہوتی رہتی ہے۔ فضل الرحمان، شاہد خاقان عباسی، محمود خان اچکزئی جیسے سمجھدار سیاستدانوں پر مشتمل اپوزیشن گرینڈ الائنز ملکی سیاست اور جمہوریت کے لیے بہتر ہو گا۔
