ویب ڈیسک: ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود ہوٹل لابی میں زبردستی کانفرنس کا انعقاد کرانے پر اپوزیشن گرینڈالائنس کی قیادت پر مقدمہ درج ہونےکا امکان ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کو ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے آج کانفرنس کی اجازت نہیں دی گئی تھی، تاہم زبردستی کانفرنس کرانے پر اپوزیشن گرینڈالائنس کی قیادت پر مقدمہ درج ہونےکا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تھانہ سیکرٹریٹ کی پولیس نے ہوٹل کے منیجر سے واقعے سے متعلق بیان ریکارڈ کر لیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنما نجی ہوٹل میں زبردستی کانفرنس کے لیے گھسے، انہیں اجازت نہیں دی گئی تھی۔
ہوٹل منیجر نے بتایا کہ تمام سیاسی رہنما ہوٹل میں بغیر اجازت کے داخل ہو کر ہال پر قابض ہوگئے، پولیس ہوٹل منیجر کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد رپورٹ لے کر روانہ ہوگئی۔
