ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں بارشوں وبرفباری کے باعث مختلف حادثات رونما ہوئے، اس دوران 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ ان واقعات میں 7 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔
پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق تورغر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، جب کہ بٹگرام میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ ضلع خیبر میں کمر کے کی چھت گرنے کی وجہ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی، اس موقع پر زخمیوں کی کوئی اطلاع نہیں۔
ضلع باجوڑ اور اپر دیر میں دیوار اور مکان گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، ان واقعات میں ایک شخص زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ قیمتی جانوں کے ضیاع کی کوئی اطلاع نہیں۔
خیبرپختونخوا میں بارشوں وبرفباری کے باعث مختلف حادثات کے دوران جہاں 2 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، وہیں مجموعی طور پر 7 مویشی ہلاک ہوئے، جبکہ 4 مکانات کو جزوی نقصان بھی پہنچا۔ یاد رہے کہ شہریوں کو مزید بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
