خواتین کو مفت پنک سکوٹر دینے

سندھ حکومت کا خواتین کو مفت پنک سکوٹر دینے کا اعلان

ویب ڈیسک: سندھ حکومت کا خواتین کو مفت پنک سکوٹر دینے کا اعلان، صوبائی کابینہ اجلاس میں سندھ کے لیے مزید بسوں کی منظوری بھی دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواتین کو مفت پنک سکوٹر دینے کا اعلان کر دیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت لوگوں کو ہرممکن ریلیف فراہم کرے گی، صوبائی حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میِں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے خواتین کو پنک سکوٹر دیے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جن خواتین کے پاس موٹرسائیکل چلانے کا لائسنس ہوگا، مفت سکوٹر دیں گے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایک سال میں ہرمحکمے کی بہتری کے لیے کام کیا، صوبائی کابینہ نے سندھ کے لیے مزید بسوں کی منظوری بھی دی ہے۔ اب تمام گاڑیاں ایک ہی طریقے کے تحت رجسٹرڈ ہوں گی، نمبر پلیٹس نیلامی کی رقم سندھ حکومت کے حوالے کی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم کو بسز کی فراہمی کے لیے خط لکھا جائے گا، اور التجا کی جائے گی کہ سندھ حکومت سے وعدہ وفا کریں، کراچی میں پانی کے منصوبوں کے لیے 1.6 ارب ڈالر خرچ کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لوئر جنوبی وزیرستان میں شدید ژالہ باری ، کھڑی فصلیں تباہ