ویب ڈیسک: آئِی سی سی چمپئنز ٹَرافی میں آج پاکستان اور بنگلہ دیش کا آخری گروپ میچ بارش کی نذر ہو گیا۔
دونوں ٹیموں کو آج دن دو بجے راولپنڈی سٹیڈیم میں ان ایکشن ہونا تھا، جبکہ اس سے قبل ہی میچ میں بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے، اور خدشہ ظاہر کیا گیا کہ بارش سے میچ متاثر ہو سکتا ہے۔
بارش کی وجہ سے راولپنڈی میں دونوں ٹیموں کا پریکٹس سیشن بھی منسوخ کیا گیا تھا، تاہم اب بارش کی وجہ سے پاکستان اور بنگلہ دیش کا آخری گروپ میچ بارش کی نذر کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ اور بھارت سے اپنے میچز ہارنے کے بعد میگا ایونٹ میں آگے جگہ نہیں بنا سکی، اور گروپ مرحلے میں ہی ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔
