ترسیلات میں اضافہ ملکی ترقی نہیں

ترسیلات میں اضافہ ملکی ترقی نہیں، پستی کی نشاندہی کر رہا ہے، مزمل اسلم

ویب ڈیسک: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے موجودہ حکومت کی ترقی کے حوالے سے واضح کیا کہ آج کل جو ترسیلات زر بتائی جا رہی ہے، یہ سب گمراہ کن معلومات ہیں، ترسیلات میں اضافہ ملکی ترقی نہیں، پستی کی نشاندہی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز دور میں لاکھوں افراد کے ملک چھوڑ ہیں، تو جب پڑھے لکھے تربیت یافتہ لوگ ملک چھوڑ چکے تو ملک کیا خاک ترقی کرے گا۔ ترسیلات میں اضافہ ملکی ترقی نہیں پستی کی نشاندہی کر رہا ہے۔
مزمل اسلم نے کہا کہ رواں سال جنوری میں 63 ہزار افراد نوکری کیلئے ملک سے باہر گئے، وزیراعظم اور وزرا شرمندہ ہونے کے بجائے بیروزگاری ختم ہونے کی مبارکباد دیئے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، سکول وین کھائی میں گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق، 11 زخمی