20 سالہ پرانی دشمنی دوستی

کاٹلنگ: 20 سالہ پرانی دشمنی دوستی میں تبدیل

ویب ڈیسک: کاٹلنگ کے علاقے جمالگڑھی سنٹر میں جرگے کی بدولت 20 سالہ پرانی دشمنی دوستی میں تبدیل ہو گئی، جرگے کے بعد فریقین میں بھائی چارہ قائم کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ 20 سال قبل دو افراد کے قتل کے باعث دونوں فریقین میں دشمنی کا سلسلہ جاری تھا۔
مقامی مسجد میں راضی نامہ کے حوالے سے بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا، علمائے کرام، سیاسی، سماجی شخصیات اور علاقہ مکینوں نے کثیر تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر 20 سالہ پرانی دشمنی جرگے کی بدولت دوستی میں تبدیل کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  وائس آف امریکا کے ملازمین کو جبری رخصت پر بھیج دیاگیا