عمران خان کا باہر آنا تحریک

عمران خان کا باہر آنا تحریک کے ذریعے ممکن ہے، فواد چودھری

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا باہر آنا تحریک کے ذریعے ممکن ہے، اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں آسانیاں پیدا کرنا چاہئے تھیں، اس کے برعکس موجودہ حکومت نے آسانیوں کی بجائے پچاس وزیر بنا دئیے، امریکی کابینہ سمٹ رہی ہے کہ تاکہ ملک ترقی کرے، یہاں کابینہ بڑی کی جا رہی ہے، دراصل حکومت چل نہیں رہی، یہ اسے گھسیٹ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن ہارنے والے تخت نشین ہیں، یہ الیکشن دھاندلی ہی ان کے پاؤں کی بیڑیاں ہیں، ہر طبقہ سے یہ حکومت بلیک میل ہو رہی ہے۔ دوسری طرف پی ٹی آئی قیادت ہے جو حالات سے فائدہ نہیں اٹھا رہی، ابھی تک انہیں گرینڈ الائنس بنانے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ سٹریٹ پاور جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے پاس ہے، موجودہ حکومت مائنس فارمولا لئے چلی تھی، مائنس مولانا اور بانی پی تی آئی انہیں لے ڈوبے گا۔ آج صورتحال یہ ہے کہ نااہل اپوزیشن اور حکومت کے درمیان عوام پھنسی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے موجودہ عہدیداروں کا کوئی سیاسی بیک گراونڈ نہیں، آج حالات پہلے سے زیادہ خراب ہیں، ان حالات میں بانی پی ٹی آئی سے مل کر تحریک چلانے کی اجازت لیں گے، اگر ملاقات نہ ہو سکی تو خود ایکشن لیں گے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا باہر آنا تحریک کے ذریعے ممکن ہے، اور کوئی راستہ نہیں۔

مزید پڑھیں:  زبردستی افغان مہاجرین نہیں نکالنے چاہئیں ،پاکستانی شہریت لیناچاہتےہیں تودینی چاہیے