قومی کرکٹرز بریک لینے کیلئے متحرک

ناقص کارکردگی پر ڈراپ ہونے کا خدشہ، قومی کرکٹرز بریک لینے کیلئے متحرک

ویب ڈیسک: آئِی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے بعد ڈراپ ہونے سے بچنے کیلئے اگلی سیریز سے قومی کرکٹرز بریک لینے کیلئے متحرک کو گئے، اور اس سلسلے میں انہوں ںے مشاورت شروع کردی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار قومی کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے سخت ناخوش ہیں۔ یہ بات کرکٹرز کو بھی اندازہ ہو گئی ہے ، اسی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے اگلی سیریز سے بریک لینے پر مشاورت شروع کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ نیوزی لینڈ میں وائٹ بال سیریز ہے، نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم نے 5 ٹی 20 اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جانے ہیں، اور اس سیریز کا آغاز 16 مارچ سے ہونے جا رہا ہے جوکہ 5 اپریل تک کھیلی جائے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بعض کھلاڑیوں کو چیمپئنز ٹرافی کی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ڈراپ ہونے کا خدشہ ہے، اس ڈراپ ہونے کے لیبل سے قبل کھلاڑی دستبردار ہونے کا پلان کر رہے ہیں۔ آئِی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے بعد ڈراپ ہونے سے بچنے کیلئے اگلی سیریز سے قومی کرکٹرز بریک لینے کیلئے متحرک کو گئے، اور اس سلسلے میں انہوں ںے مشاورت شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  جیل میں ملاقات کا معاملہ: عمران خان سے تصدیق کیلئے عدالتی کمیشن مقرر