باچاخان میڈیکل کمپلیکس صوابی کی ایمرجنسی

نوشہرہدھماکہ، باچاخان میڈیکل کمپلیکس صوابی کی ایمرجنسی کو الرٹ کر دیا گیا ہے

ویب ڈیسک: نوشہرہدھماکہ کے زخمیوں کی آمد کے پیش نظر باچاخان میڈیکل کمپلیکس صوابی کی ایمرجنسی کو الرٹ کر دیا گیا. اس حوالے سے باچاخان میڈیکل کمپلیکس صوابی کے ترجمان نے بتایا کہ اکوڑہ خٹک دھماکے کے زخمیوں کی ممکنہ آمد کے پیش نظر باچاخان میڈیکل کمپلیکس صوابی کی ایمرجنسی کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
انہوں‌نے کہا کہ بی کے ایم سی انتظامیہ اور طبی عملہ زخمیوں کے علاج کے لئے تیار ہے، کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، ایمرجنسی ہائی الرٹ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فی الحال کسی زخمی یا ڈیڈ باڈی کو بی کے ایم سی شفٹ نہیں کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ہسپتال ڈائریکٹر اور میڈیکل ڈائریکٹر نے تمام متعلقہ شعبوں کو الرٹ کردیا ہے.

مزید پڑھیں:  کینیڈین انتخابات میں بھارتی مداخلت کا خدشہ منڈلانے لگا