چاند نظر نہیں آیا

چاند نظر نہیں آیا،پاکستان میں پہلاروزہ اتوار2مارچ کوہوگا:رویت ہلال کمیٹی

ویب ڈیسک: پاکستان میں کہیں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اس لئے ملک بھر میں پہلا روزہ بروز اتوار 2مارچ کو ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت اوقاف ہال پشاور میںمنعقد ہوا جبکہ کوئٹہ ،کراچی ، لاہور ، اسلام اور لاہور میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے ۔
اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ محکمہ موسمیات ،سپارکو اور دوسرے ادروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے اختتام پر چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے نتیجے میں ملک میں پہلا روز ہ بروز اتوار 2مارچ کو ہوگا ۔
قبل ازیں کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد، لاہور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹی منعقد ہوئے جہاں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔

مزید پڑھیں:  فیصل جاوید کانام پی این آئی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ