26ویں ترمیم میں شامل جماعتوں

26ویں ترمیم میں شامل جماعتوں نے قومی جرم کیا ،حافظ نعیم

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم میں شامل جماعتوں نے قومی جرم کیا ہے ۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم کر کے ایک مجرمانہ عمل کیا گیا ہے ، عدالتیں اپنا کردار ادا نہیں کررہیں۔
انہوں نے کہا کہ15سال ہوگئے کے فور منصوبہ بناکر نہیں دیا جارہا، سرکولر ریلوے کا پراجیکٹ مکمل نہیں ہورہا، اس وقت شہر میں موٹرسائیکل سوار ڈمپروں اورٹینکروں کا نشانہ بن رہے ہیں، کراچی کو 17ہزار بسوں کی ضرورت ہے یہ صرف 300بسیں لائے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ نہ ریڈلائن بن رہی ہے اورنہ اورنج لائن، یہ کرپٹ بھی ہیں اور نااہل بھی، کرپشن اور نااہلی کے امتزاج کا نام سندھ حکومت ہے، ہزاروں بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے، یہ تعلیمی نسل کشی کررہے ہیں، بدقسمتی سے شہر کے لوگوں کی کوئی ترجمانی کرنے والا نہیں، کراچی شہر کے لوگوں کی ترجمانی صرف جماعت اسلامی کررہی ہے، خیبرپختونخوا اس وقت دشمنوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نوراکشتی اپنی جگہ ایم کیو ایم ہر حکومت میں شامل ہوتی ہے، اس نئی حکومت میں بھی پاکستان سٹیل مل نہیں چل رہی، پاکستان سٹیل مل سے 1370ملازمین کو نکال دیا گیا ہے، پاکستان سٹیل مل تو منافع میں چلتی تھی، کوئی پوچھے پاکستان سٹیل نقصان میں کیسے آئی۔

مزید پڑھیں:  امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ہو سکتے ہیں، ایران