ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے علاقہ شلوبر میں نامعلوم دہشت گردوں نے سب انسپکٹر کے گھر کو آگ لگا دی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں نے سب انسپکٹر تازہ خان کے گھر کو آگ لگا کر نذر آتش کردیا ۔
سب انسپکٹر کے گھر کو جلانے کے واقعے میں کسی کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
انسپکٹر تازہ خان اس وقت باڑہ بازار میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے ،پولیس نے نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف واقع کی رپورٹ درج کرلی ۔
