سوات مسجد کے اندر فائرنگ

سوات میں مسجد کے اندر فائرنگ ،2افراد جاں بحق ،5زخمی

ویب ڈیسک: سوات میں مسجد کے اندر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ 5زخمی ہو گئے ۔
ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ سوات کے علاقہ سیدو شریف میں پیش آیا جہاں ملزم نے اللہ اکبر مسجد کے اندر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2فراد موقع پر جاں بحق جبکہ 5زخمی ہو گئے۔
موقع پر موجود لوگوں نے فائرنگ کرکے والے ملزم کو پکڑ لیا جس پر پولیس نے ہوائی فائرنگ کرکے ملزم کوعوام سے چھڑا کر گرفتار کر لیا ۔
پولیس نے ملزم کو تھانے منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔
فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکیں ۔

مزید پڑھیں:  بارشیں کم ہونےپرپانی بحران سر اٹھانےلگا، فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ