ویب ڈیسک: دارالعلوم حقانیہ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ اور خودکش حملہ آور کی تصویر جاری کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع نوشہرہ میں واقعہ دارالعلوم حقانیہ کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ اور حملہ آور بمبار کی تصویر جاری کر دی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور سیڑھیوں کے قریب موجود تھا، اور مولانا حامد الحق کے نکلتے ہی حملہ آور نے خود کو دھماکہ سے آرا دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے اندر نماز جمعہ کے دوران ہونے والے اس دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال ہوا، جبکہ ان کا ٹارگٹ مولانا حامد الحق ہی تھے۔ اس کے ساتھ ہی سی ٹی ڈی نے مبینہ خودکش حملہ آور کی تصویر بھی جاری کردی، اور سی ٹی ڈی پولیس کی جانب سے حملہ آور کی سر کٹی تصویر کی شناخت پر انعام دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور کا نام، ولدیت اور سکونت سے متعلق معلومات دی جائیں، جس پر انعام دیا جائے گا، حملہ آور کی شناخت دینے والے کو 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا اور اس کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
