پاکستان میں صنفی تشدد بڑھنے لگا

پاکستان میں صنفی تشدد بڑھنے لگا، 36 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک: پاکستان میں صنفی تشدد بڑھنے لگا، اس حوالے سے 36 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پائیدار سماجی ترقی تنظیم کی جانب سے اس سلسلے میں رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
رپورٹ میں پاکستان میں صنفی تشدد بڑھنے کے حوالے سے گزشتہ سال کا جائزہ لیا گیا ہے، اور بتایا گیا ہے کہ 2024میں 32 ہزار 617 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 5,339 ہراسگی، 24,439 اغوا، 2,238 گھریلو تشدد اور 547 غیرت کے نام پر قتل کے واقعات شامل ہیں۔
رپورٹ میں سزا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہراسگی اور غیرت کے نام پر قتل کے کیسز میں سزا کا تناسب صرف 0 اعشاریہ 5 فیصد، اغوا میں 0 اعشاریہ 1 فیصد اور گھریلو تشدد میں 1 اعشاریہ 3 فیصد رہا۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 26,753 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں صرف 2 سزائیں دی گئیں۔
پاکستان میں صنفی تشدد بڑھنے لگا، اس حوالے سے 36 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پائیدار سماجی ترقی تنظیم کی جانب سے اس سلسلے میں رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیردفاع کی دہشتگردی جیسے حساس مسئلے پر سیاسی بیان بازی افسوسناک ہے